پروفیسر سائیلو پبلک سرویس کمیشن کے عبوری صدرنشین

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے عبوری صدرنشین کی حیثیت سے پروفیسر چنتا سائیلو کو نامزد کیا گیا ہے۔ پبلک سرویس کمیشن کے موجودہ عبوری صدرنشین کرشنا ریڈی کی میعاد مکمل ہوچکی ہے جس کے نتیجہ میں کمیشن کے واحد رکن سائیلو کو عبوری صدرنشین مقرر کیا گیا ہے ۔ کمیشن کے مستقل صدرنشین کے تقرر تک وہ اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ واضح رہے کہ ڈسمبر سے کمیشن کے صدرنشین کا عہدہ خالی ہے۔ صدرنشین اور چار ارکان کی میعاد مکمل ہوچکی ہے ۔