پروفیسر پردیپ کمار شرما اعظم گڑھ یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر

   

جونپور: اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں زیر تعمیر سہیل دیو سرکاری یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی حیثیت سے پروفیسر پردیپ کمار شرما نے آج چارج سنبھال لیا۔پروفیسر شرما کو رجسٹرار مہندر کمار نے ہفتہ کو جونپور واقع ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے گیسٹ ہاوس میں چارج سونپا۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودتی میں اس یونیورسٹی کے عمارت انتظامی کا سنگ بنیادرکھا تھا۔پروفیسر شرما نے چارج لینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اعظم گڑھ کے چھوٹے اور درمیان کاروبار کو بڑھاوا دینے کے لئے یونیورسٹی میں خصوصی نصاب تیار کرائے جائیں گے ۔ تاکہ ضلع اور آس پاس کے لوگوں کو روزگار مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کے شعبے کے ساتھ ہی آرٹ کے شعبے میں سب سے زیادہ دھیان دیا جائے گا۔وی سی نے کہا کہ اعظم گڑھ ضلع کی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار ہے ۔ اس لئے وہاں کی تعلیم اورروزگار کو دھیان میں رکھتے ہوئے نصاب کو ترتیب دیا جائے گا۔ جس سے یونیورسٹی کو فروغ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی سطح کے ریسرچ اور ترقیاتی کام کرائے جائیں گے ۔ اچھی کوالٹی والے ریسرچ اورینٹیڈ فیکلٹی تیارکرائی جائے گی تاکہ طلبہ کو اس کا فائدہ ملے ۔