پروفیسر کودنڈا رام نے سمیتا سبھروال کے بیان کی مذمت کی

   

حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈا رام نے آئی اے ایس عہدیدار سمیتا سبھروال کے سیول سرویسیس میں معذورین کوٹے کی مخالفت سے متعلق بیان کی مذمت کی۔ اُنھوں نے کہاکہ معذورین سے متعلق سمیتا سبھروال کے بیان کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ کودنڈا رام نے کہاکہ معذوری ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اور معذوری کے نام پر کسی بھی شخص کے حقوق کو سلب نہیں کیا جاسکتا۔ سمیتا سبھروال نے کہا تھا کہ معذور افراد بعض ملازمتوں کیلئے اہل نہیں ہوسکتے اور سیول سرویسیس میں تحفظات فراہم کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ کودنڈا رام نے کہاکہ سمیتا سبھروال کے ریمارکس دستور کی خلاف ورزی ہے۔ آئی اے ایس عہدیدار کی ذمہ داری قوانین پر عمل آوری ہوتی ہے لیکن سمیتا سبھروال نے فرائض و ذمہ داریوں کو فراموش کرکے معذورین کی توہین کی ہے۔1