پروفیشنلس کو زندگی میں چیالنجس کیلئے تیار رہنے کا مشورہ

   

میسکو ایم بی اے و ایم سی طلبہ کا اورینٹیشن پروگرام، پروفیسرس کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 جنوری (پریس نوٹ) میسکو انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنسیس مستعد پورہ کیمپس کی جانب سے یم بی اے اور ایم سی اے،بیاچ 2022-2021 کے طلبہ کیلئے اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا۔ میسکو کا یہ ادارہ جو آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیک ایجوکیشن سے منظور شدہ ہے ، عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحق اورتلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ سے منظور شدہ ہے، اس پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر روی کمار جین ، ڈائریکٹر سیمبیاسیس انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ ،حیدرآباد کیمپس نے اپنے خطاب میں طلبہ کو ہندوستان کی معیشت کے بحران اور حالات کے چیلنجز کے مقابلے کے لئے تعلیمی اور تنظیمی طورپرتیار رہنے کا مشورہ دیا۔ تا کہ ان کورسس کی تکمیل کے بعد اپنے پروفیشنل زندگی میں ان چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کیا جاسکے۔ کیپٹن الوکیش سین پرنسپل برلا پبلک اسکول ،بیچ پلانی، راجستھان ، مہمان اعزازی نے کہا کہ طلبہ پروفیشن کورسس کی تعلیم کو بہتر بنانے میں ٹیچرس کا33% فیصد حصہ ہوتا ہے، اور 33% فیصد اسٹوڈنٹ اپنی محنت سے حاصل کرتا ہے۔ اور 33% فیصد اپنے تجربہ اور مشاہدات سے حاصل کیا جاتا ہے۔ چنانچہ اس بات کو ملحو ظ رکھیں تو طلبہ اپنے مستقبل کو بہتر بناسکتے ہیں۔ اس پروگرام میں پروفیسر محمد مسعود احمد ڈائریکٹر نے ہندوستان میں مینجمنٹ تعلیم کی ترقی اور ارتقاء پر گہری روشنی ڈالتے ہوئے ملک میں روزگار کے کثیر مواقع کا تفصیل سے تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کے طلبہ کیلئے روزگار کے مواقع تقریباً 25% فیصد ہے، جس کا مطلب ہے کہ چار اسٹوڈنٹس میں ایک کا روزگار تعلیم کے دوران ہی متعین ہوجاتا ہے۔ اور باقی تین کے لیے ملازمت کے لیے دوڑ دھوپ کرنا پڑھتا ہے۔ اس لئے مینجمنٹ کے طلبہ کو چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ پروگرا م کی صدارت ڈاکٹر محمدافتخار الدین، اعزازی سکریڑی میسکو نے کیا۔ انہوں نے میسکو اداروں کی تعلیمی اور صحت کے میدان میں خدمات کا ذکر کیا ہے۔اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر صالحہ فردوس نے کیا ،اور افتتاحی کلمات ڈاکٹر دردانہ نے ادا کیا۔ اور شکریہ کے کلمات جناب افروز نے ادا کیا۔ اس پروگرام میں ایم بی اے اور ایم سی اے کے اسٹوڈنٹس اور والدین اور اساتذہ کے علاوہ پروفیسر شاستری ، پرنسپل میسکو کالج آف فارمیسی، پروفیسر فیضان اور پروفیسر عارف اللہ وائس پرنسپل ، غلام یزدانی ، محمد یوسف ، محمد نصیر الدین، اور دیگر اسٹاف ممبران نے شرکت کیا۔