نئی دہلی: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے بدھ کو کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نوجوان کارکن پروین نیٹارو کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر جوشی نے کہاکہ ابتدائی رپورٹ اور کچھ ابتدائی میڈیا رپورٹ میں ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے درمیان روابط ہونے کے اشارے دیتی ہیں۔ کیرالہ اور کرناٹک میں کانگریس ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ کرناٹک میں ہماری حکومت کارروائی کرے گی اور حملہ آوروں کو سزا دے گی۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ ارگا گیانندر نے الزام لگایا کہ پراوین کے قتل کے پیچھے حالیہ حجاب مخالف تنظیموں کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور ہو سکتا ہے کہ گھناؤنا قتل عام کرنے کے بعد کیرالا فرار ہو گئے ہوں۔