پرکاش راج مووی آرٹسٹ اسوسی ایشن کے صدر منتخب

   

حیدرآباد۔3 ۔ستمبر (سیاست نیوز) مووی آرٹسٹ اسوسی ایشن کے انتخابات میں پرکاش راج کو صدر منتخب کیا گیا۔ نائب صدور کی حیثیت سے سریکانت ، بنرجی ، شریمتی ہیما ، جنرل سکریٹری شریمتی جے راج شیکھر اور جوائنٹ سکریٹریز کی حیثیت سے اتیج اور انیتا چودھری کو منتخب کیا گیا ۔ خازن کے طور پر ناگی نیڈو کو منتخب کیا گیا ہے۔ 18 رکنی اگزیکیٹیو کمیٹی میں انوسویا ، اجئے ، بھوپال ، برہما ، پربھاکر، گوند راؤ ، قیوم ، کوشک ، پرگتی ، رمنا ریڈی ، سریدھر راؤ ، شیوا ریڈی ، سمیر ، ایس سدھیر ، سبا راجو ، کے سریش ، تنش اور ٹارزن شامل ہیں۔ R