پرکاش گوڑ کی رہائش گاہ پر کانگریس کا پرچم، کارتیک ریڈی کا سوال

   

Ferty9 Clinic

شمس آباد۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس ضلع پارٹی آفس شمس آباد میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں راجندرا نگر انچارج کارتک ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ راجندرا نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے بی آر ایس سے کامیابی حاصل کرکے برسراقتدار پارٹی کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے عوام کو بتایا تھا کہ اسمبلی حلقے کی ترقی کیلئے کانگریس میں شامل ہورہے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک حلقہ کی ترقی کیلئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔ کارتک ریڈی نے کہا کہ پرکاش گوڑ کو چاہئے کہ وہ عوام کو بتائے کہ وہ کس پارٹی کے ہے۔ وہ عوام میں بتانے سے قاصر ہیں۔ پرکاش گوڑ نے بی آر ایس رکن اسمبلی کے طور پر خود کو پیش کیا لیکن ان کے گھر پر کانگریس کے جھنڈے ہیں وہ کانگریس پارٹی کے میٹنگس میں شرکت کرتے ہیں۔ کارتک ریڈی نے سوال کیا کہ اگر وہ واقعی بی آر ایس پارٹی سے ہے تو وہ بی آر ایس کے اجلاس میں کیوں شرکت نہیں کررہے ہیں وہ صرف کانگریس کے اجلاس میں ہی شرکت کرتے ہیں۔ پرکاش گوڑ حلقہ کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔( ش)