حیدرآباد۔2دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ انتخابات کے نتائج اتوار جاری کیے جائیں گے ۔اس دوران پتہ چلا ہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراونے حیدرآباد میں پرگتی بھون میں عملے کو تحائف دیئے ۔گذشتہ روز پرگتی بھون کے عملے کو کپڑے اور دیگر تحائف دیئے گئے ۔ چیف منسٹر نے کچھ دیر ان سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ یہ خبر اب سیاسی حلقوں میں گرما گرم موضوع بن گئی ہے ۔ جہاں ایک طرف کے چندر شیکھر راؤ اقتدار میں واپسی کیلئے دعوے کررہے ہیں وہیں دوسری طرف پرگتی بھون کے عملہ میں تحائف کی تقسیم کچھ اور ہی اشارے دے رہی ہے ۔