پرگتی بھون نظام آباد میں ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی کا جائزہ اجلاس

   

نظام آباد : ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ پرگتی بھون میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک عہدیدار کو ایک ٹارگیٹ دیا گیا ہے اور اس کی تکمیل کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتہ میں ہریتا ہرم کے تحت تمام محکمہ جات کے عہدیدار شجرکاری کریں اور ہر محکمہ کو ایک ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے اور اس ٹارگیٹ کے تحت آنے والے ہفتہ تک اسے مکمل کریں ۔ پنچایت راج ، آراینڈ بی ، نیشنل ہائی وے ، تعلیمات کے عہدیدار سڑکوں کے دونوں میں شجرکاری کریں اور آئندہ پیر سے عہدیدار وں کی گئی شجرکاری کا جائزہ لیا جائیگا اور ہر پودے کے درمیان پانچ میٹر کا فاصلہ رکھیں نظام آباد ضلع کیلئے 106 رعیتو ویدکا عمارتوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں 102 کی منظوری دی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں تعمیر ی کام مکمل کریں اور ریت کی قلت پیدا ہونے سے قبل ہی منصوبہ بند طریقہ سے ریت جمع کریں تو بہتر ہوگا۔ اس اجلاس میں اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر ، بی لتا بھی موجود تھے ۔