پرگتی پروگراموں میں کاہلی پر سخت کارروائی :ضلع کلکٹر

   

کریم نگر : پلے پراگتی پروگرام کے متعلقہ امور پر کاہلی پر ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا سخت کاروائی کا انتباہ دیا۔ بروز منگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ایم پی ڈی او ، تحصیلداروں ، ایم پی او ، اے پی او ، انجینئروں کے ہمراہ ضامن روزگار (عوپادھی حامی) ، پلے پراگتی پروگرام کے متعلقہ امور پر جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ششانکا نے پلے پراگتی کے تحت اہم امور جیسے شمشان گھاٹ کی تعمیر ، کمپوسٹ شیڈ کی تعمیر ، ڈمپنگ یارڈ کی تعمیر ، انجذابی گڑھوں کی تعمیر ، کے متعلقہ ایم پی ڈی او ، اے ای پی آر کو پلے پراگتی کاموں کے متعلقہ کاہلی چھوڑ کر ترقی کی طرف کوشش کرنے کی تاکید کی۔ 31/ جولائی تک شمشان گھاٹ اور کمپوسٹ شیڈ کے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ تر ، خشک کچرے کی علحدہ نکاسی ، کمپوسٹ شیڈ کے استعمال ، انجذابی گڑھوں کی تعمیر سے دیہات صاف ستھرے ہونگے۔ ضلع کلکٹر نے صفائی اقدامات پرخصوصی توجہ مرکوز کرنے لائحہ عمل کر روبہ عمل لانے کی ہدایت دی۔