پرگی /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع وقارآباد پرگی مستقر JDH اسکول کی طالبات سے کام کروایا جارہا تھا ۔ جس پر پرگی کے دو صحافیوں نے فوٹو لینے پر JDH کے کچھ لوگ صحافیوں پر حملہ کردیا ۔ جس سے ایک صحافی زخمی ہوگیا ۔ صحافیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پرگی بس اسٹانڈ کے پاس احتجاج ریالی اور دھرنا منظم کیا گیا ۔ پرگی کے تمام جرنلسٹ اسوسی ایشن نے راستہ روکومنظم کیاگیا ۔ اس کے بعد پولیس اسٹیشن جاکر سی آئی اور ایس آئی کو ایک درخواست دی گئی ۔ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی مانگ کی گئی ۔ اس احتجاج میں پرگی کے سرینواس ، رامو ، محمد چاند ، محمد عالم ، واجد، بابیا ، اور سی پی ایم ، سی پی آئی کے لیڈرس اور دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔
مفت ایمسٹ کوچنگ کا نظم
میدک /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشنل آفیسر میدک مسٹر ست نارائن نے بتایا کہ ضلع کے تمام سرکاری جونئیر کالجس کے انٹرمیڈیٹ سال دوم میں زیر تعلیم طلبہ کو آئندہ ماہ جنوری سے مفت ایمسٹ کوچنگ دی جائے گی ۔ امیدواروں کو رہائش کے ساتھ طعام کا بھی نظم رکھا جائے گا ۔ اس ضلع ہیڈ کوارٹر پر ضلع مرکز قائم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب میں اسٹیٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کیک جانب سے مطالعاتی مواد کو بھی قطعیت دیکر اضلاع کو Syllabus روانہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے تمام سرکاری جونئیر کالجس میں زیر تعلیم طلباء سے اس زرین موقع پر شرکت کی ۔