٭ کارگزار صدر بی جے پی جے پی نڈا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پارٹی نے ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو وزارت دفاع کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام کا پس منظر پرگیہ کا چہارشنبہ کو پارلیمنٹ میں ناتھورام گوڈسے کو دیش بھکت قرار دینا ہے۔ نڈا نے کہا کہ ان کا پارلیمنٹ میں بیان قابل مذمت ہے۔ بی جے پی کبھی اس طرح کے بیان یا نظریہ کی تائید نہیں کرتی ہے۔