پہلے سرکاری و نئے برقی کنکشن پر عمل ، برقی کیلئے فون کی طرح پہلے ری چارج کروانا ہوگا
حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) ریاست میں پری پیڈ اسمارٹ میٹرس تنصیب کرنے کا عنقریب آغاز ہوگا ۔ سیل فون ری چارج کی طرح برقی کیلئے بھی پہلے رقم ادا کرکے ری چارج کے نظام پر عمل ہونے والا ہے ۔ شمالی تلنگانہ میں برقی سربراہی کے ذمہ دار ادارہ ( این سی پی ڈی سی ایل ) سرسلہ کو ایرئیوالکٹرک سپلائی سوسائٹی ( سیس ) کے حدود میں اس نئے نظام کے علاوہ جنہیں نئے برقی کنکشن دینا ہے انہیں پری پیڈ اسماٹ میٹرس تنصیب کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں ( ای آر سی ) سے ایک دو دن میں احکامات جاری ہونے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے حال میں ملک بھر میں نقصانات سے دو چار ڈسکامس کو معاشی طور پر استحکام کرنے اس نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے ۔ تکنیکی ، تجارتی برقی نقصانات ( اے ٹی اینڈ سی ) میں 15 فیصد سے زائد نقصانات سے دوچار برقی ڈیویژنس کے تمام سرکاری دفاتر ، صنعتی ، تجارتی زمرے میں استعمال ہونے والی برقی کو سال 2023 تک پری پیڈ میٹرس تنصیب کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ مہلت سے قبل پری پیڈ میٹرس تنصیب کرنے پر 15 فیصد حوصلہ افزائی فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں جمعرات کو مختلف ریاستوں کے ای آر سیز کے ساتھ مرکزی وزیر برقی آر کے سنگھ نے ایک اجلاس طلب کیا اور انہیں پری پیڈ برقی میٹرس تنصیب کرنے کے معاملے میں ڈسکامس کو فوری احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اجلاس کے بعد تلنگانہ ای آر سی کے صدرنشین ٹی رنگاراؤ نے بتایا کہ تلنگانہ میں سب سے زیادہ 35 تا 40 فیصد برقی نقصانات سے دوچار ( ٹی ایس این سی پی ڈی سی ایل ) سیس اداروں کے حدود میں پری پیڈ میٹرس تنصیب کرنے کیلئے جلد احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ بعد میں جنوبی تلنگانہ کے حدود میں اس نئے نظام پر عمل آوری ہوگی ۔ N