پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 52مریضوں کے تصدیق کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 495ہوگئی۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر جی ایس واجپئی دفتر سے دیر رات جاری اعدادوشمار کے مطابق کل495مریضوں میں سے 14افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 300مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں و جاچکے ہیں۔ ضلع میں اس وقت 181ایکٹیو مریض ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔