پریرا کے 153 رنز ،سری لنکا کی جنوبی آفریقہ پر کامیابی

   

کولمبو۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن کھلاڑی کوسل پریرا قومی ہیرو بن گئے کیونکہ انہوں نے جنوبی آفریقہ کے خلاف ٹسٹ میچ میں شاندار (153 رنز) ناٹ آؤٹ بناکر اپنی ٹیم کو شاندار جیت دلا دی۔ سری لنکا کے کرکٹ ہیرو اور سیاست داں نے پریرا کے اس شاندار ریکارڈ پر مبارکبادیاں پیش کیں۔ 2016 ء میں ان پر ڈوپنگ الزام لگایا گیا تھا۔ سابق کپتان کمارا سنگا نے ڈسمبر 2015ء میں پریرا کی معطلی کا بھرپور دفاع کیا تھا، کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی ناقابل یقین اور غیرحقیقی دکھائی دیتی ہے۔ 2015ء میں آئی سی سی نے جب پریرا ڈوپنگ کا الزام لگاکر معطل کردیا تھا تو سب سے پہلے سنگاکارا ان کے دفاع کیلئے آگے آئے تھے پھر 2016ء میں آئی سی سی نے اس الزام کیلئے معذرت چاہی اور معطلی کو برخاست کردیا تھا۔ ایک اور سابق کھلاڑی کپتان مہیلا جیہ وردھنے نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ’’کیا خوبصورت کھیل ہے اور سخت دباؤ میں اس طرح کی اننگز لاجواب ہے‘‘۔ پریرا آخری وکٹ کی 78 رنز شراکت داری سے ان کی دماغی صلاحیت اور ذہانت کا پتہ چلتا ہے۔ صدر سری لنکا مائتری پالا سری سینا اور وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے سری لنکائی ٹیم کی سنسنی خیز کامیابی اور پریرا کے رول پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سری لنکا آخری بار 1996ء ورلڈ کپ جیتا تھا، اس کے بعد سے سری لنکن ٹیم اور مینجمنٹ مختلف اسکینڈلس میں گھر کر بدنام ہوگئی اور کھیل کا معیار بھی انحطاط پذیر ہوگیا تھا۔