نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے منگل کو راجیہ سبھا میں پریس اینڈ فورٹنائٹلی رجسٹریشن بل 2023 پیش کیا۔ لنچ کے وقفے کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے اپوزیشن اراکین کے ہنگامے کے درمیان پریس اینڈ فورٹنائٹلی رجسٹریشن بل 2023 پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر قانون و انصاف ارجن سنگھ میگھوال نے ایڈوکیٹس ترمیمی ایکٹ 2023 بل ایوان کی میز پر رکھا۔ کھانے کے وقفے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ شروع کردیا اور منی پور پر بحث کا مطالبہ کرنے لگے ۔ کانگریس سمیت اپوزیشن کے تمام اراکین نے منی پورکے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔ اس دوران ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے منی پور پر بحث پر اپنا موقف پیش کرنے کی کوشش کی لیکن چیئرمین نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔
دریں اثنا، چیئرمین نے ‘ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ترمیمی ایکٹ 2023’ پر بحث شروع کی۔
