پریس کلب آرمور کے انتخابات ایم نریندر صدر ، سید ظفر علی سکریٹری منتخب

   

آرمور ۔ آرمور نوانات پریس کلب آرمور کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ اس پریس کلب آرمور کی نئی باڈی کے لئے بلا مقابلہ صدر کی حیثیت سے ایم نریندر صحافی ( نواتلنگانہ ) جنرل سکریٹری سید ظفر علی صحافی روز نامہ سیاست اعزازی صدر ایس سرینواس نائب صدر این پرشانت خازن گنگا موہن کے علاوہ اڈوائزرس عبدالعظیم سنجیو نریش کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ انتخابات آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز آرمور میں عمل میں آئے۔ صحافیوں کی پریس کلب کی نئی کمیٹی کے انتخاب پر منتخب نمائندوں کی گلپوشی کی گئی۔ اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر پریس کلب صدر نریندر نے مخاطب کرتے ہوئے ان کے انتخاب پر ساتھی صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور تمام صحافیوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کا تیقن دیا۔