نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو خواتین کے عالمی دن پر خواتین کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ گاندھی نے کہا کہ ملک بھر کی ہماری تمام بہنوں کو خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔ جدوجہد آزادی سے لے کر ملک کی تعمیر تک خواتین نے ہمیشہ ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔
آج خواتین کے رول اور شراکت داری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ جتنی زیادہ خواتین آگے آئیں گی، ملک اتنا ہی مضبوط اور خوبصورت ہوگا۔