پرینکا ریڈی واقعہ میں لاپرواہی پر سب انسپکٹر اور کانسٹبل معطل

   

حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کمشنر نے پرینکا ریڈی واقعہ میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے تین پولیس ملازمین بشمول ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا ہے۔ پولیس اسٹیشن حدود کے سبب لاپرواہی کے الزامات کا انہوں نے آج جائزہ لیا اور پولیس کے کردار پر تفصیلی تحقیقات کروائی جس کے بعد شمس آباد پولیس اسٹیسن شے وابستہ سب انسپکٹر روی کمار اور ملازمین وینو گوپال ریڈی ہیڈکانسٹبل ستیہ نارائنا گوڑ ہیڈکانسٹبل آر جی آئی اے ایرپورٹ پولیس اسٹیشن کو معطل کرتے ہوئے انتظامات جاری کردیئے۔ 27 اور 28 نومبر کی رات ان ملازمین نے خاتون کی گمشدگی کی شکایت پر ایف آئی آر کرنے پر ٹال مٹول کیا تھا اور تاخیر کی جس کے سبب پولیس سائبرآباد پر الزامات پائے جانے پر کمشنر پولیس وی سی سجنار نے کمشنریٹ کے تمام ملازمین پولیس کو پابند کردیا کہ وہ بغیر پولیس اسٹیشن حدود شکایت گذار کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کریں۔