پرینکا گاندھی کا مقدس ڈبکی کے ساتھ سیاسی سفر شروع ہوگا

,

   

کمبھ میلہ میں 4 فروری کو گنگا میں ’ شاہی اسنان ‘ کا ارادہ
نئی دہلی ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس پر نرم ہندوتوا اختیار کرنے کے الزامات صدر کانگریس راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے باوجود پرینکا گاندھی نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 4 جنوری کو کمبھ میلہ میں گنگا میں مقدس ڈبکی لگا کر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پرینکا گاندھی جو مشرقی اترپردیش کی جنرل سکریٹری انچارج کی حیثیت سے جائزہ حاصل کریں گے ۔ اپنے بھائی راہول گاندھی کے ہمراہ کمبھ میلہ پہونچیں گی جہاں سے پرینکا گاندھی کا ہندوازم پر اپنے عقیدہ کے اظہار کے ساتھ سیاسی سفر شروع ہوگا ۔ اپریل 2015 کو راہول گاندھی نے اتراکھنڈ میں کیدرناتھ مندر کا دورہ کیا تھا ۔ 4 فروری کو پرینکا گاندھی لکھنو میں اپنے بھائی راہول گاندھی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں منعقد کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق راہول اور پرینکا دونوں ماونی اماوس اور شاہی اسنان کے موقع پر مقدس ڈبکی لگائیں گے ۔ اگر ان دونوں کو 4 فروری کے دن مقدس ڈبکی لگانے کا موقع نہیں ملے تو وہ 10 فروری کو بسنت پنچھمی کے دن تیسرے شاہی اسنان کے ساتھ ڈبکی لگائیں گے ۔ شائد یہ پہلا موقع ہے کہ گاندھی خاندان کے یہ دونوں فرد سنگم پر ڈبکی لگائیں گے جہاں گنگا جمنا اور سرسوتی سے ملاپ ہوتا ہے ۔ 2001 میں بھی صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کمبھ میلہ میں شرکت کر کے ڈبکی لگائی تھی ۔۔

پرینکا گاندھی کو جنرل سکریٹری بنانے کے
فیصلہ کو اکھلیش یادو کی حمایت
لکھنو ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر سماج وادی پارٹی اور سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے کانگریس کے اس فیصلہ کی حمایت کی ہے کہ پرینکا گاندھی کو جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ اترپردیش کے مشرقی خطہ کا انچارج مقرر کرنے کے فیصلہ اور سرگرم سیاست میں پرینکا کے داخل ہونے کی بھی اکھلیش یادو نے حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے ۔ سماج وادی پارٹی کو حقیقی خوشی ہوئی ہے ۔ میں کانگریس اور اس کے صدر راہول گاندھی کو مبارکباد دینا چاہوں گا ۔۔