لکھنو: کانگریس کارکن جس نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو شہر میں اپنی اسکوٹر پر بیٹھا کر سابق آئی پی ایس آفیسر کے گھر لیجارہا تھا، یوپی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس کارکن کو ہیلمٹ نہ پہننے کی پاداش میں 6,100 روپے کا چالان جاری کردیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری سابق آئی پی ایس آفیسر ایس آر دادپوری کے گھر جارہی تھی جو نئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے تھے پولیس نے انہیں جیل میں ڈال دیا تھا،
پرینکا گاندھی ان سے ملنے کے لئے کار سے جانے والی تھی لیکن اترپردیش پولیس نے انہیں منع کردیا جس پر انہوں نے پارٹی کے کارکن کی موٹر سیکل پر بیٹھ اس سابق آئی پی ایس آفیسر کے مکان پہنچی۔ جس پر اس کارکن کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 6,100روپے کا چالان جاری کردیا۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی نے اترپردیش پولیس پر الزام عائد کیا کہ انہیں روکنے کیلئے خاتون پولیس عہدیدار نے ان کا گلا پکڑ کر انہیں پیچھے ڈھکیل دیا لیکن پولیس نے ان کے الزامات کی تردید کردی۔