نئی دہلی: 300 ثقافتی فنکاروں نے رنگین ملبوسات میں ملبوس ملک کے تنوع کو ظاہر کرکے 76 ویں یوم جمہوریہ پریڈ کا آغاز سارے جہاں سے اچھا کی دھن پر مارچ کرتے ہوئے کیا۔یہ 300 فنکار ملک کے مختلف حصوں سے لوک موسیقی سے وابستہ آلات بجا رہے تھے۔فنکاروں کے گروپ نے صدر دروپدی مرمو اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی موجودگی میں مارچ کیا۔ آلات میں شہنائی، سندری، نداسوارم ، بین، مشک بین، رانا سنگھا، بانسری، کرادی مجلو، موہوری، شنکھا، توتاری، ڈھول، گونگ، نشان، چانگ، تاشا، سنبل، چندا، اڈاکا، لیزیم، تھاول، گڈم شامل تھے۔