پریڈ گراؤنڈ پر کائیٹ فیسٹیول، ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) بین الاقوامی کائیٹ تہوار 2025 جو 13 تا 15 جنوری 2025 کو پریڈ گرانڈ سکندرآباد میں منایا جانے والا ہے۔ حیدرآباد پولیس کی جانب سے ٹریفک تحدیدات پیش کئے گئے۔ روٹری x سے آنے والی ٹریفک جو ایس بی ایچ سے گزرے گی اسے کلاک ٹاور سے ہوتے ہوئے وائی ایم سی اے سے جانا ہوگا۔ رسول پورہ سے پلازہ کی جانب جانے والی ٹریفک کا رخ تبدیل کرکے ٹریفک کو بالامرائی سے CTO’X’ روڈ کی جانب سے موڑ دیا گیا ہے۔ پبلک سے ایس بی ایچ اور تیدولی جانے والی سڑک کا رخ وائی ایم سی اے سے سویکار اپکار کی جانب موڑ دیا گیا۔ این سی سی سے انے والی ٹریفک کا رخ تبدیل کرتے ہوئے بروک بانڈے تیوولی کردیا گیا ہے۔ پریڈ گراؤنڈ گیٹ نمبر 1 اور ایسٹ گیٹ عام عوام کے لئے داخلہ ہوگا۔ 13 تا 15 جنوری بیگم پیٹ، سکندرآباد، پریڈ گراونڈ اور اس کے اطراف کی سڑکوں کو استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بھاری ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تبدولی X روڈ اور پلازہ X روڈ کو بند کردیا جائے گا۔ تہوار کے موقع پر عام عوام کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن اور جوبلی بس اسٹیشن کو بس اور ایل کے سفر کے لئے وقت سے پہلے گھر سے نکلنے کی تاکید کی گئی ہے اور میٹرو ریل سرویس کا بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ بین الاقوامی کائیٹ تہوار کو آنے والے گاڑیوں کو پارکنگ کے لئے پریڈ گراونڈ میں ایسٹ گیٹ، ویسٹ گیٹ میں وی آئی پی پارکنگ، کنٹونمنٹ پلے گراؤنڈ، جمخانہ گراؤنڈ اور سبن پولو گراؤنڈ میں پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تہوار کی تقریب کے موقع پر ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لئے اپنے گاڑیوں کا رخ دوسری جانبکریں جس سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ش