حیدرآباد8مارچ(یواین آئی) پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کا ماں نے اغواکرنے کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آبا دمیں پیش آیا۔ضلع کے دملاتانڈہ کی رہنے والے سندھیا اور راجیش کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔سندھیا کے والدین اس شادی کے خلاف تھے جنہوں نے اس شادی سے دوری اختیار کی تھی۔ سندھیا کی ماں اپنی بیٹی کو اپنے گھر لے گئی۔ سندھیا نے الزام لگایا کہ اگلے دن اسے اپنی نانی کے گاؤں جانے کیلئے آٹو میں لیجایا گیا اور راستے میں انہوں نے آٹو کا رخ موڑ کراسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ کسی طرح فرار ہوگئی، پھر اس نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر پولیس سے اس خصوص میں شکایت کی۔