پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سکھ تاجر ہلاک

   

پشاور: پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 شہری قتل کردیے گئے ہیں۔یہ واقعہ سربند تھانے کی حدود میں پیش آیا، قتل کیے جانے والے سکھ شہریوں میں 42 سالہ سلجیت سنگھ اور 38 سالہ رنجیت سنگھ شامل ہیں، یہ دونوں بٹاٹل علاقے میں مصالحہ جات کی دکانوں کے مالک تھے۔اعجاز خان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے استپال منتقل کر دیا، اہلکار جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر رہے ہیں۔ آس پاس کے علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، فرار ہونے میں کامیاب ہونے والے مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔