نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے اپنے چچا پشو پتی پارس کی مرکزی کابینہ میں شمولیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشو پتی پارس کو پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے اور انہیں لوک جن شکتی پارٹی کے کوٹہ سے مرکزی کابینہ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو کسی کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا اختیار ہے لیکن پشو پتی پارس اب ایل جے پی کے رکن نہیں ہیں۔