حیدرآباد ۔ پشپا 2کی ریلیز میں صرف چند دن باقی ہیں۔ اللو ارجن کی یہ فلم 5 دسمبرکو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کا ٹریلر17 نومبرکو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ فلم باکس آفس پر بمپر کمائے کرے گی۔ اس کی وجہ پہلے حصے یعنی پشپا دی رائز کی غیر معمولی کامیابی ہے۔ اس فلم نے اللو ارجن کو پین انڈیا اسٹار بنا دیا۔ ان کا ڈانس، ڈائیلاگ اور ایکشن سب کو پسند آیا لیکن اس فلم کے لیے وہ پہلی پسند نہیں تھے۔ سوکمار اس فلم کو پہلے ایک اور تیلگو سوپر اسٹارکے پاس لے گئے تھے۔ ان کے انکار کے بعد اللو ارجن کے کھاتے میں فلم پشپا آئی جس نے فلم کو مسترد کیا وہ تیلگو سوپر اسٹار مہیش بابو ہیں۔ مہیش بابو کی مسترد شدہ فلم نے اللو ارجن کو پین انڈیا اسٹار بنا دیا۔جب سوکمار پشپا کا خاکہ تیارکر رہے تھے، وہ سب سے پہلے مہیش بابو کے پاس گئے اور اس فلم کی پیشکش کی۔ مہیش بھی فلم سے وابستہ رہے۔ انہوں نے کچھ معاملات میں سوکمارکا ساتھ بھی دیا لیکن کچھ دنوں کے بعد انہوں نے تخلیقی اختلافات کو وجہ بتاتے ہوئے فلم سے کنارہ کشی اختیارکرلی۔ اس کے بعد یہ فلم اللو ارجن کے پاس گئی۔ اور ان کی قسمت ایسی بدلی ہے کہ آج وہ مہیش بابو سے بڑا اسٹار ہے۔ اللو ارجن اور مہیش بابو کی اپنی دشمنی ہے۔ ان دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے کچھ نہیں کہا، لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان دونوں کا تعلق بہت اچھا نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداح آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔ اس کی وجہ واضح نہیں ہے۔ تاہم اب اللو ارجن پشپا 2 کے ساتھ پورے ملک پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب مہیش بابو بھی راجامولی کے ساتھ اپنی فلم ایس ایس ایم بی 29 کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس فلم کا بجٹ تقریباً 1000 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راجامولی اس فلم کو پین ورلڈ فلم بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ ہالی ووڈ کے کئی اسٹوڈیوز سے بھی بات کر رہے ہیں۔اس فلم کی تیاری کے بعد پشپا اور پوکیری (مہش بابو کی ایک کامیاب ترین فلم کا نام )میں بڑا اسٹار کون کی دوڑ شروع ہورہی ہے۔