پشکر سنگھ دھامی مستعفی ،فی الحال نگراں وزیر اعلیٰ رہیں گے

   

Ferty9 Clinic

دہرادون : وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جمعہ کے روز گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ (ریٹائرڈ) کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ دھامی کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے گورنر نے ان سے کہا کہ وہ نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر اس وقت تک کام جاری رکھیں جب تک کہ نئے وزیر اعلیٰ کا تقرر نہیں ہو جاتا اور وہ ریاست میں چارج سنبھال لیتے ہیں۔ دھامی کے ہمراہ کابینی وزرا ستپال مہاراج، اروند پانڈے ، یتیسورانند، گنیش جوشی بھی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی عہدے کی خواہش نہیں رکھتا ہوں۔ میں نے پارٹی کو جو ذمہ داری سونپی ہے اسے پورا کیا ہے ۔