دہرادون : پشکرسنگھ دھامی کو چیف منسٹر اتراکھنڈ کی حیثیت سے چہارشنبہ کو حلف دلایا گیا ۔ یہ ان کی دوسری میعاد ہے ۔ اس تقریب میں 8 دیگر ارکان نے بھی ان کی نئی کابینہ کے ارکان کے طور پر حلف لیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور کئی بی جے پی قائدین حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے جو انتخابی نتائج کے تقریباً دو ہفتوں بعد منعقد ہوئی ۔ بی جے پی پہاڑی ریاست میں مضبوط خط اعتماد کے ساتھ اقتدار پر واپس ہوئی ۔ لیکن چیف منسٹر دھامی اپنی نشست سے ہار گئے ۔ انہیں ایوان اسمبلی کیلئے منتخب ہونا پڑے گا ۔