پلاسٹک بیاگ سے متعلق مونسپل آفس کاغذ نگر میں شعور بیداری اجلاس

   

کاغذ نگر :میونسپل آفس میں میونسپل کمشنر راجو کی زیر نگرانی میں ممنوع پلاسٹک سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کاغذ نگر کے پلاسٹک ہول سیل ڈیلرز اور دوکان مالکین نے شرکت کی، اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر چاہت بچپائی نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیاگس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے، اس لیے ضلع کے علاوہ کاغذنگر میں حکومت کی جانب سے ممنوع پلاسٹک بیاگس کو 15 جولائی کے اندرون استعمال کرنے کا مشورہ دیا، اور 15 جولائی کے بعد حکومت کی جانب سے ممنوع قرار دیے گئے پلاسٹک بیاگس استعمال اور خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر محترمہ چاہت بچپائی ممنوع پلاسٹک اشیا سے متعلق دوکانداروں سے عوام میں استعمال کی جانے والی پلاسٹک اشیاء کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی، اس موقع پر مختلف دکانوں کے مالکین بھی موجود تھے۔

بھینسہمیںکتوں کی ٹیکہ اندازی
بھینسہ : بھینسہ شہر کے کسان گلی میں واقع محکمہ حیوانیات وٹرنری پرائمری سنٹر پر عالمی یوم زونوسیس (zoonoses) کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے اس ضمن میں عوام میں شعوربیدار کرنے کیلئے کتوں میں ریابیس بیماری کے خاتمہ کیلئے ٹیکہ اندازی کی گئی۔ اس پروگرام میں ضلعی وٹرنری ڈاکٹر رمیش کمار ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سریش ، بھینسہ وٹرنری ڈاکٹر جی وٹھل کے علاوہ محکمہ وٹرنری کا عملہ جن میں محمد اسماعیل ، کشن و دیگر موجود تھے۔
زرعی بیجوں کے دکانوں کی تنقیح
یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر پر تخم اور زرعی کھاد کی شاپس کا ضلع ADA اپرنا نے تنقیح کی ۔ انہوں نے اسٹاک رجسٹر کے علاوہ ادویات کے ذخیرہ کا معائنہ کیا ۔ ہر کسان کو خریدی کے بعد رسید ضرور دینے کی تاکید کی ۔ تمام زرعی کھاد کی شرح فہرست لگانے کو کہا اور اگر کسی کسان سے شکایت وصول ہوگئی تو لائسنس منسوخ کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر کاماریڈی زراعت آفیسر سرینواس ، دومکنڈہ AO پون ، لنگم پیٹ اے او انیل کمار ، اے ای او مدھو سودن ، اے ایس آئی رنگا راؤ موجود تھے ۔ بعد ازاں منڈل تاڑوائی میں بھی تخم و زرعی کھاد کی دوکانوں کا عہدیداروں نے دورہ کرکے تنقیح کی ۔ زائد قیمت اور نقلی تخم فروخت کرنے پر کارروائی کا انتباہ دیا۔ عہدیداروں نے تمام ریکارڈس بلوں کا معائنہ کیا ۔ متعلقہ عہدیداروں کے علاوہ سب انسپکٹر انجینیلو موجود تھے ۔