پلس پولیو پروگرام کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic


محبوب نگر میں عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر کی ویڈیو کانفرنس
محبوب نگر : پلس پولیو پروگرام کی تیاریاں مکمل کرلی جائیں جو 17 جنوری کو منعقد شدنی ہے۔ ہفتہ کے دن متعلقہ عہدیداروں اور میڈیکل اسٹاف سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے خطاب کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔ اُنھوں نے ملک میں موجودہ حالات میں پلس پولیو کے کیسیس نہ ہونے کے باوجود پڑوسی ممالک کے حالات کے پیش نظر پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں ضلع کے پانچ سال سے کم عمر 1,13,450 بچوں کے لئے پولیو خوراک کا نظم کیا جارہا ہے جس کے لئے 623 مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ 69 روٹس قائم کرکے 69 سوپروائزرس، 24 موبائیل ٹیموں کے ساتھ پروگرام کا انتظام سنبھالنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پروگرام کی کامیابی صرف محکمہ صحت کی نہیں بلکہ تمام محکمہ جات پر عائد ہوتی ہے۔ گرام پنچایت سطح پر شعور بیداری کی بھی اُنھوں نے ہدایت دی۔ 17 جنوری کو اگر کوئی پلس پولیو خوراک نہ لے سکے تو 18 جنوری کو میڈیکل اسٹاف اُن کے گھروں تک پہنچ کر خوراک دیں۔ ویڈیو کانفرنس میں ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر کرشنا، ڈسٹرکٹ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر شنکر، ڈی پی او وینکٹیشورلو، ڈی ای او شارانی، ڈاکٹرس و دیگر موجود تھے۔