پلواما شہیدوں کے افراد خاندان کو ایک کروڑ ایکس گریشیا ادا کردی گئی

   

نئی دہلی 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پلواما دہشت گرد حملہ میں شہید سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کے افراد خاندان کو ایک کروڑ روپئے ایکس گریشا فنڈز ادا کردئے گئے ہیں۔ سرویس رولس کے مطابق یہ ادائیگی ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مہلوک عملہ کے افراد خاندان کو مختلف ریاستی حکومتوں کی جانب سے معلنہ اضافی ایکس گریشیا بھی حاصل ہوگی ۔ جملہ 1.01 کروڑ روپئے ایکس گریشیا انہیں ادا کردی گئی ہے ۔