پلواما کی سچائی ‘ اجیت ڈوول کی تحقیقات سے سامنے آئیگی

,

   

مشیر قومی سلامتی سے پوچھ تاچھ کی وکالت ۔ ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے
کولہا پور 24 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پلواما دہشت گرد حملہ میں ہلاک سی آر پی ایف جوانوں کو سیاسی شکار قرار دیتے ہوئے ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے ادعا کیا کہ اگر قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول سے پوچھ تاچھ کی جائے تو پلواما حملے کی حقیقت منظر عام پر آئیگی ۔ انہوں نے کولہا پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر این ایس اے اجیت ڈوول کی تحقیقات کروائی جائیں تو پلواما حملے کی تمام سچائی سامنے آجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پلواما حملے کے وقت وزیر اعظم تصویر کشی میں مصروف تھے ۔ جب یہ خبر عام ہوگئی تب بھی شوٹنگ جاری رہی ۔ انہوں نے کہا کہ پلواما حملے میں ہلاک 40 جوان سیاسی شکار ہوئے ہیں اور ہر حکومت ایسی چیزیں تیار کرتی ہے لیکن مودی حکومت میں ایسا زیادہ ہو رہا ہے ۔