پلوامہ انکاؤنٹر: ماجد نذیر سمیت دو جنگجو ہلاک

   

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تجن علاقے میں شبانہ تصادم آرائی میں جیش محمد سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے جبکہ تالشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس انکاؤنٹر میں پولیس سب انسپکٹر فاروق میر کی ہلاکت میں ملوث جیش محمد جنگجو تنظیم سے وابستہ ماجد نذیر کو مارا گیا۔