پلوامہ انکاونٹر 3 مقامی جنگجو ہلاک

   

سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں 3مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ تین میں سے ایک ریاض احمد نامی پولیس اہلکار کے قتل میں براہ راست ملوث تھا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروعانہوں نے بتایا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز اور اس طرح رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے ۔اُن کے مطابق تصادم کی جگہ مہلوک جنگجووں کی نعشیں برآمد اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔