علیگڑھ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک انڈر گریجویٹ طالب علم کو جمعہ کے روز معطل کردیا جس نے پلوامہ میں دہشت گرد حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی ہلاکت کے بعد سوشیل میڈیا پر ایک دہشت گرد تنظیم کی ستائش کی تھی۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ترجمان عمر پیرزادہ نے پی ٹی آئی سے کہاکہ اس مسئلہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ جن کی تکمیل کے بعد سخت قدم اُٹھایا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ ’علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اس قسم کی کسی بھی شرپسند سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس طالب علم کے مبینہ ریمارک پر سوشیل میڈیا میں بڑے پیمانے پر برہمی و ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔