پلوامہ دہشت گرد حملہ کا اصل خاطی کون؟

,

   

Ferty9 Clinic

پولیس آفیسر دیوندر سنگھ کی گرفتاری پر کانگریس کا سوال
نئی دہلی 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں کانگریس رکن ادھیر رنجن چودھری نے آج کہاکہ کیا پولیس آفیسر دیوندر سنگھ ’’دیویندر خاں‘‘ ہوسکتا ہے؟ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ہفتہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیویندر سنگھ کو جموں و کشمیر کے کلگام ضلع میں حزب المجاہدین کے دہشت گردوں نوید بابا اور الطاف کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ ایک نامعلوم وکیل کو بھی گرفتار کیا گیا جو دہشت گردوں کی تنظیم کیلئے کام کررہا تھا۔ کانگریس قائد نے سوال کیا ہے کہ پلوامہ حملہ کے پیچھے حقیقی قصوروار کون ہے۔