پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، 8شہری زخمی

   

سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج مشتبہ جنگجوؤں نے ایس ایس بی کی پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس سے 8شہری زخمی ہوگئے ۔ترال کے بس اڈے میں ہفتہ کو جنگجوؤں نے وہاں تعینات ایس ایس بی کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جو چوک کر سڑک پر پھٹ گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس میں 8شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور ہسپتال پہنچایا گیا۔