پلے پرگتی پٹنا پرگتی پروگرام پر سختی سے عمل کرنے ضلع کلکٹر کی ہدایت

   

حسن آباد۔ ضلع کلکٹر سدی پیٹ مسٹر پی وینکٹ رام ریڈی نے آج ضلع کے تمام گرام پنچایت سرپنچوں، پنچایت سکریٹریز و میونسپل کونسلروں کو بلدی ملازمین کو سختی کے ساتھ ہدایت دی کہ وہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پلے پرگتی پروگرام، پٹنا پرگتی پروگرام، ہریتا ہارم کو سختی کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے حکومت کے نشانہ کو پورا کریں۔ وہ آج رکن اسمبلی حسن آباد کے کیمپ آفس میں حلقہ میں شامل حسن آباد، کوہیڈا، اکناپیٹ منڈلس کے سرپنچوں، پنچایت سکریٹری، عوامی نمائندوں کے ہمراہ تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مخاطب کررہے تھے۔ اجلاس میں رکن اسمبلی وی ستیش کمار، ایڈیشنل کلکٹر محمد مزمل خاں، ضلع حکام نے بھی جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے منڈل حکام کو ہمہ وقت اپنے مفوضہ خدمات انجام دینے اور روزانہ ضلع کلکٹریٹ کو اپنی کارگذاری روانہ کرنے کی ہدایت دی۔