لندن : وکٹ کیپر بیاٹر رشپ پنت اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے آج ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹسٹ کے پہلے روز پوری طرح بکھرنے سے بچالیا ۔ پنت نے 111 گیندوں میں 146 رنز کی شاندار سنچری بنائی جبکہ جڈیجہ 83 پر ناٹ آوٹ ہے ۔ ہندوستان نے 98/5 تک گھٹ جانے کے بعد ممکنہ 73 اوورس کے کھیل میں 338/7 بنائے۔