نئی دہلی ۔ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ دل چاہ رہا ہے کہ رشبھ پنت کو صحت مندہوتے ہی تھپڑ ماروں۔ میڈیا کے مطابق ایک گفتگو کے دوران کپل دیو نے کہا کہ رشبھ پنت کی عدم موجودگی سے ٹیم کو مشکل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بچوں کے غلطی کرنے پر والدین کو تھپڑ مارنے کا حق ہوتا ہے، میرا بھی رشبھ پنت کے ساتھ ایسا ہی کرنے کا دل چاہتا ہے۔کپل دیو نے کہا کہ مجھے اس سے محبت ہے، میں چاہتا ہوں وہ جلد صحت یاب ہو جائے تاکہ میں اس سے مل کر اسے ماروں اورکہوں کہ اپنا خیال رکھا کرو۔ سابق کپتان نے کہا کہ آج کل کے نوجوان ایسا کیوں کرتے ہیں، ان کو ایسی غلطی کرنے پر تھپڑ مارنا چاہیے۔