پنج شیر پر قبضہ مکمل، مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی: ذبیح اللہ

   

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ صوبہ پنج شیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے، جہاں احمد مسعود کی سربراہی میں قومی مزاحمتی فرنٹ طالبان کے خلاف برسر پیکار تھا۔ذبیح االلہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وادی پنج شیر میں دشمن کے مکمل علاقے پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور پوری وادی طالبان کے کنٹرول میں ہے،انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ طالبان نے افغانستان کے تمام جنگی ساز وسامان پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان اس ملک میں کہیں پر بھی کسی بھی طرح کی جنگ نہیں چاہتے لیکن کچھ لوگ کابل سے فرار ہو گئے اور بیت المال کے اسلحے کو استمعال کرتے ہوئے حکومت اور لوگوں کے لیے سردرد بنے۔ ’ہم افغانستان کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ متحد رہیں اور دوبارہ ایسے حالات نہ بننے دیں