پنجاب بحران ‘ گاندھی خاندان کا کوئی بھی فیصلہ قبول : سدھو

   

نئی دہلی ۔ پنجاب کانگریس میں جاری بحران ایسا لگتا ہے کہ اب اختتام کو پہونچنے والا ہے کیونکہ پردیش کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہونے والے نوجوت سنگھ سدھو نے آج پارٹی جنرل سکریٹریز کے سی وینو گوپال اور ہریش راوت سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے اپنا موقف پیش کردیا ہے اور اب کانگریس صدر ‘ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی جو بھی فیصلہ کرینگے وہ انہیں قبول ہوگا ۔ وہ گاندھی قائدین کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کے احکام پر عمل کریں گے ۔ ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ سدھو اپنے بعض مطالبات سے دستبردار ہوگئے ہیں اور اپنا استعفی بھی واپس لیں گے ۔