حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) انتخابات میں قسمت آزمانے والے امیدوار عوامی تائید حاصل کرنے کے لئے وہ سب کر جاتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں کیا ہے۔ کوئی بچوں کو پانی نہلاتے ہوئے کوئی کپڑے استری کرتے، کوئی برتن دھوتے ہوئے، کوئی رکشہ چلاتے ہوئے تو کوئی حجامت شاپ میں حجامت کرتے ہوئے اپنی پبلسٹی کرتے ہیں۔ ملک کے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ تصویر پنجاب کی ہے جہاں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک آزاد امیدوار کو انتخابی نشان ٹی وی الاٹ کیا ہے۔ آزاد امیدوار شیام لعل اپنے انتخابی نشان ٹی وی کی تشہیر کے لئے منفرد انداز اپنایا ہے۔ ٹی وی کے ڈبہ کا شیشہ توڑتے ہوئے سائیکل پر گاندھیائی انداز میں انتخابی مہم چلارہا ہے اور عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کررہا ہے۔ اس آزاد امیدوار کو دو پولیس کی سیکوریٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔ وہ سائیکل پر انتخابی مہم چلا رہا ہے۔ پولیس ملازمین اس کے ساتھ پیدل چل رہے ہیں ۔ مقامی عوام اس آزاد امیدوار کو گاندھی کے نام سے پکار رہے ہیں۔ ن