پنجاب میں اگر ہماری حکومت بنی تو تمام دفاتر میں بھگت سنگھ اور بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر ہوگی: اروند کیجریوال

   

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کی پنجاب میں سرکار بنتی ہے تو تمام دفاتر میں آئین ساز بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور شہید اعظم بھگت سنگھ کی تصویر لگائی جائے گی۔عام آدمی پارٹی کے سی ایم امیدوار بھگونت مان کے ساتھ امرتسر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیجریوال نے کہا، “آج ملک کو آزاد ہوئے 75 سال ہوچکے ہیں لیکن ہم شہیدوں کی قربانیوں کو بھول رہے ہیں۔ گندی سیاست نظام پر حاوی ہے۔” دو شخصیات ایسی نظر آتی ہیں جو تحریک آزادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر اور شہید اعظم بھگت سنگھ۔”