پنجاب میں مگ 21لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار ، پائلٹ ہلاک

   

موگا : انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کا مگ۔ 21 بیسن لڑاکا طیارہ جمعرات کی دیر رات پنجاب کے ضلع موگا میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ابھینو چودھری کی موت ہوگئی۔یہ طیارہ باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا۔ اس نے پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے آئی اے ایف ہلواڑہ ہوائی اڈے سے راجستھان کے سورت گڑھ کے لئے پروازبھری تھی لیکن موگا کے واگھاپورانا سب ڈویژن کے تحت لانگیانا گاؤں کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔