پنجاب میں ڈرون دیکھے گئے

   

فیروز پور 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف نے منگل کو کافی اونچائی پر پرواز کروانے والے دو ڈرون پنجاب کے حسینی والا سیکٹر کے پاس دیکھے۔ جبکہ چند روز قبل ہی پولیس نے ایک پاکستانی ڈرون کا پتہ چلایا تھا جسے ریاست کے سرحدی علاقوں میں اسلحہ و گولہ بارود فضاء سے گرانے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ بی ایس ایف کے عہدیدار نے کہاکہ اُن کی فورس کے جوانوں نے پاکستانی سمت چار مرتبہ ڈرون کو دیکھا اور ایک بار ہندوستانی علاقہ میں بھی ایک کیلو میٹر اندرون یہ نظر آیا۔