پنجاب ٹول پلازا پر ’بارات ‘کسان احتجاج میں شامل

   

برنالا : پنجا ب کے ضلع برنالا میں محل کلاں ٹول پلازا پر شادی کی بارات جب پہنچی تو باراتیوں کو معلوم ہوا کہ یہاں پر زرعی قوانین کے خلاف کسان احتجاج کررہے ہیں تو باراتیوں نے شادی کی بارات روک دی اور کسانوں سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک دولہا اور باراتیوں نے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔ دولہا جگدیپ سنگھ نے کہا کہ میں کسان خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، لہذا میں کسانوں کی جدوجہد کی اہمیت کو سمجھتا ہوں۔ واضح رہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیمیں گزشتہ 45 دن سے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے ہیں۔