چنڈی گڑھ : پنجاب کابینہ نے جمعہ کو 15ویں پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لیے ریاستی گورنر بنواری لال پروہت کو سفارش کرنے کی منظوری دے دی۔اس سلسلے میں یہ فیصلہ جمعہ کی صبح یہاں وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی کی صدارت میں کابینہ کی ایک ورچول میٹنگ کے دوران کیا گیا۔یہاں یہ بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ گورنر پنجاب آئین ہند کے آرٹیکل 174 کی شق (2) کی ذیلی شق (بی) کے مطابق ریاستی مقننہ کو تحلیل کرنے کے مجاز ہیں۔ یہ اقدام ایک آئینی ضرورت کے طور پر اب بالآخر 16ویں پنجاب اسمبلی کی تشکیل کی راہ ہموار کرے گا۔میٹنگ کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے اپنے تمام کابینہ کے ساتھیوں، افسران، ملازمین اور عوام کا موجودہ حکومت کے دور میں ریاست میں مجموعی ترقی اور امن و امان برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
