پنجاب کی طرح تلنگانہ میں بھی دھان خریدی کا مطالبہ

   

ضلع پریشد نظام آباد کا ہنگامی اجلاس ، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی اور دیگر کاخطاب
نظام آباد : ضلع پریشد کا ہنگامی اجلاس صدرنشین ضلع پریشد وٹھل رائو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی ، ایم ایل سی وی جی گوڑ ، ڈی راجیشور کے علاوہ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے شرکت کی ۔ ضلع پریشد کے اجلاس میں وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی ، ضلع پریشد کے اراکین نے متفقہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے نام قرار داد منظور کیا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے پنجاب کی طرح تلنگانہ میں بھی دھان کی خریدی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھان کی پیداوار کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے آبی سہولتیں فراہم کررہی ہے جس کی وجہ سے ضلع نظام آباد میں 7لاکھ 14 ہزار محیط اراضی پر دھان کی کاشت کی جارہی ہے جبکہ سال 2014 ء میں 4.29لاکھ ایکر اراضی پر دھان کی کاشت کی جارہی تھی اور اب دگنا کی جارہی ہے اس موقع پر ضلعی مسئلہ پر تفصیلی طور پر نظر ڈالی گئی ۔ اراکین نے اس بارے میں سوالات کرتے ہوئے چئے پور کے پاس نرسری میں آئیل فارم کے پودوں کی افزائش کی جارہی ہے اور جون میں اس کی سربراہی عمل میں لائی جائے گی ۔ایک مرتبہ شجرکاری کرنے کے بعد 4 سال کے بعد فصل آتی ہے اور ایک ایکر آئیل فارم پودوں کی شجرکاری کیلئے1 لاکھ 20 ہزار سرمایہ کاری ہوتی ہے اس میں حکومت 72 ہزار سبسیڈی دی جاتی ہے اور آئیل فارم کی کاشت کیلئے ضلع پریشد کے اراکین کو کھمم ضلع کا دورہ کرایا جارہا ہے اور چئے پور کے پاس نرسری بھی کی جاسکتی ہے اس موقع پر اڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر چترا مشرا، زیڈ پی سی ای او گویند کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔